میلسی (تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر ایم این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی اور سابق صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت آئے روز نئے جھوٹ پر مشتمل سکینڈلز کے ذریعے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش میں مصروف ہے لیکن عمران خان کی مقبولیت آئے روز مزید بڑھ رہی ہے جس پوری پی ڈی ایم اور حکومتی مشینری پریشان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف تحصیل میلسی کے صدر وسیم احمد شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے نام لیوا حکمران خوف کھا رہے ہیں کہ پر امن قافلوں میں عوام کا سمندر راولپنڈی کی طرف رواں دواں ہے۔پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے کہ فوری الیکشن ہوں انہوں نے کہا کہ ملک کو 65 فیصد تک ڈیفالٹ رسک پر لانے والوں سے خوشحالی کی امید نہیں کی جاسکتی۔
اور نگ زیب کھچی