کل بتاؤں گا کہ لانگ مارچ کب راولپنڈی پہنچے گا:عمران خان

لاہور:سابق وزیراعظم  عمران خان کا کہنا ہے کہ  انشا اللہ کل بتاؤں گا کہ لانگ مارچ کب راولپنڈی پہنچے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب سے یہ آٗئے ہیں پہلے سوات میں عوام باہر نکل آئی، وہاں جو ہوا اس کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا، ان کا مقصد صرف یہی ہے کہ ان کے کیسز اور پی ٹی آئی ختم ہوجائے۔بولےنواز شریف تو چاہتا ہے کہ کسی طرح عمران خان کو فارغ کرو۔عمران خان نے گوجر خان اور چکوال میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے تو اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلا تھا، الیکشن کمیشن تو پہلے ہی اس کا ہے۔انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس کو یقین نہ ہو کہ الیکشن جیت جائے گا تو تب تک یہ الیکشن نہیں کروائے گا۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے سوچنا چاہیے یہ حکومت کیا کررہی ہے، فوری الیکشن ہونے چاہئیں اور اس حکومت کو جانا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن