امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون سپیکر نینسی پلوسی نے ریپبلکنز کی جیت کے بعد اپنے عہدے کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔سپیکر نینسی پلوسی کے دور میں اہم قانونی سازی اور دو مواخذے ہوئے، انہوں نے 2019 اور 2021 میں سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے دوران ایوان کی صدارت کی۔ ایوان نمائندگان میں نینسی پلوسی کی جگہ ڈیموکریٹس کے نیویارک سے ممکنہ امیدوار حکیم جیفریز ہوں گے جبکہ ریپبلکن اپنی پارٹی سے سپیکر لگانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے بعد صدر جو بائیڈن کو قانون سازی کے معاملات میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
ریپبلکنز کی جیت ،سپیکر نینسی پلوسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
Nov 18, 2022 | 18:26