اورنج لائن ٹرین کے نئے کرائے آئندہ ہفتے نافذ ہونے کا امکان

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نئے کرائے نافذ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، آئندہ ہفتے میں نئے کرائے نافذ ہونے کا امکان ہے۔ اورنج لائن ٹرین میں نئے کرایہ نامہ کے نفاذ کے معاملے پر سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کے نفاذ میں اتھارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے، میٹنگ منٹس، محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کا اجرا نہ ہونا اور سافٹ ویئر کے مسائل آڑے آگئے۔گزشتہ جمعہ کے روز پنجاب کابینہ کی جانب سے نئے کرایہ نامہ کی منظوری دی گئی۔آٹھ روز گزرنے کے باوجود محکمہ سی اینڈ آئی نے میٹنگ منٹس جاری نہ کیے۔میٹنگ منٹس جاری نہ ہونے سے کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔محکمہ سی اینڈ آئی نے میٹنگ منٹس سے متعلق لاء ڈیپارٹمنٹ سے تجاویز بھی مانگیں ۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے بھی نئے نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیرکی جارہی ہے اورنج ٹرین کے سٹیشنز پر ٹکٹ کاؤنٹرز پرسٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ کے ٹوکن بھی فراہم نہیں کیے گئے۔اورنج ٹرین سٹیشنز پر نصب مشینری کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے نئے ٹوکن کا اجراء نہیں ہورہا ۔جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی تیاری پوری ہے۔صرف محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔ نوٹیفکیشن آتے ہی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن