قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم امریکی شخصیت ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا سیاسی رہنماوں کے بعد سفارتکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے آج امریکی سفیر ملاقات کریں گے۔لیگی ذرائع کے مطابق امریکہ کے سفیر ڈونلڈ اے بلوم نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچ گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ملاقات میں مریم نواز بھی شریک ہیں۔ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔