دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ میں بین الاقوامی کتاب میلے کا 42 واں ایڈیشن ایکسپو سینٹر شارجہ میں 12 روز جاری رہنے کے بعد تکمیل کو پہنچا۔ میلے میں 1.2 ملین شائقین، 108 ممالک سے 2,033 پبلیشرز نے شرکت کی۔ بین الاقوامی کتاب میلے میں 1.5 میلن ٹائیٹلز کی کتب دستیاب تھیں۔ ایونٹ کے آخری روزایکسپو سینٹر شارجہ میں مشہورمفکرشاہ ولی اللہ محدث دہلوی (رح) کی کتاب اللمحات مع شرح النفحات کی رونمائی کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت کے دوران ماجد ?رد? المدن? نے امام شاہ ولی اللہ کی علمی خدمات پر روشی ڈالی اور شارجہ بک آٹھارٹی اور ابن العربی پبلشنگ اینڈ ریسرچ فاونڈیشن کو مبارکباد پیش کی جن کے تعاون سے عظیم مسلم مفکر کی اس نایاب کتاب کواہل علم تک پہنچایا جا رہا ہے۔
ابن العربی پبلشنگ اینڈ ریسرچ فاو¿نڈیشن مصر کے ڈائریکٹر ایمن حمدی نے کتاب کے مصنف، شارح اور محقق الشیخ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری کی اس علمی کاوش کوخراج تحیسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ الشیخ کی تحقیق اور شرح نے ناصرف تین سو سال پہلے کے اس قدیم علمی ورثہ کی حفاظت کی ہے بلکہ آج کے دور کی سلیس عربی زبان میں اس شرح نے شاہ ولی اللہ کے افکار کو دور جدید کے قارئین کیلئے آسان کر دیا۔ پروگرام میں مصنف اور رحیمہ انسٹیٹوٹ آف قرانک سائینسز کے ڈائریکٹر نے ویڈیو لنک کے زریعے کتاب کے اہم ابواب کا خلاصہ پیش کیا۔ اور پاکستان کی معروف جامعہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے ڈاکٹر تاج افسر (ڈپٹی ڈین فیکلٹی آف اصول الدین) نے کتاب کے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔
آخر میں ایمن حمدی نے کتاب اور شاہ ولی اللہ کے فلسفے کو مسلم دنیا کے عظیم سرمایہ قرار دیا اور شاہ صاحب کی دیگر کتب خاص کر الخیرالکثیر کی جلد اشاعت کا یقین دلایا۔ پروگرام میں نوجوان نسل کی دلچسپی اور پاکستان کے علمی مزاکز میں شاہ ولی اللہ کی تعلیمات کی ترویج اور ریسرچ پرخوشی کا اظہار کیا