سینٹ میں شورشرابا، کسی نے چیئرمین کی نہ سنی

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میںاراکین نے آرمی کورٹس نامنظور کی نعرے بازے کی اراکین نے وفاقی وزراءکی ایوان میں عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھایا۔ آرمی کورٹس قرارداد پر اجلاس شروع ہوتے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پراراکین نے شور شرابہ شروع کردیا اراکین نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں پاس ہونے والی قرارداد پر بات کرنے کا وقت دیا جائے جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس طرح کیسے بات ہوگی سب بات کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹرکامران مرتضی نے نقطہ اعتراض پر بات کرنے پر اصرار کیا اور کہاکہ اس دن ایوان میں جو قرارداد منظور کی گئی اس پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ جب تک مذکورہ قرارداد پر بات نہیں ہوتی ایوان نہیں چلنے دیں گے۔ سینٹ میں ممبران نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے مطالبہ کیا کہ ایجنڈے سے قبل کچھ روز قبل منظور ہونے والی قرارداد پر بات کی اجازت دی جائے چیئرمین سینیٹ اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کے لئے کہتے رہے لیکن اراکین نے ایک نہ سنی جس پر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی پیر کی سہ پہر 3بجے تک ملتوی کردی۔
پارلیمنٹ ڈائری

ای پیپر دی نیشن