رواں ہفتے مہنگائی میں 9.95فیصد اضافہ، 41.9فیصد کی بلند سطح پر آگئی ©:ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گزشتہ ہفتے مہنگائی 9.95 فیصد اضافہ کے ساتھ 41.9 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا ایک ہفتے کے دوران 25 اشیاءمہنگی اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں قدرتی گیس 480 فیصد‘ چائے 8.88 فیصد‘ دال مسور 5.28 فیصد زندہ مرغی 3.99 فیصد اور لہسن 3.09فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق نمک 2.93فیصد‘ آٹا264 فیصد‘ ایل پی جی2.03 فیصداور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ ٹماٹر فی کلو 11.16 فیصد‘ چینی 4.24 فیصداور پیاز فی کلو 1.49 فیصد سستا ہوا جبکہ 5 لیٹر کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 0.65 فیصد اور گھی کی فی کلو قیمت 1.39 فیصد کم ہوئی۔ اس کے علاوہ چاول فی کلو 9.42 فیصد اور گڑ فی کلو 0.27 فیص سستا ہوا۔ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مہنگائی میں بڑے پیمانے پر اضافے کی صورت ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ کمانے والا طبقہ متاثر ہوا جس کے لیے مہنگائی کی شرح 45.84 فی صد رہی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 35.72 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں40.81فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 45.84فیصد رہی۔اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 42.94فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 39.67 فیصد رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن