بین الصوبائی بارکونسلزکے مشترکہ اجلاس میں محسن سپیڈ کے چرچے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب بار کونسل میں بین الصوبائی بارکونسلز کے مشترکہ اجلاس میں محسن سپیڈ کے چرچے‘ وکلاءبرادری کے رہنماو¿ں نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی دن رات محنت کو سراہا۔ رہنما پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے کہا وزیراعلیٰ محسن نقوی جس سپیڈ سے منصوبے مکمل کررہے ہیں، اس کو میچ کرنا آنے والے وزیر اعلیٰ کے لئے بہت مشکل ٹاسک ہوگا۔ قانون میں کوئی گنجائش ہو تو ہم آپ کو مستقل وزیر اعلیٰ رکھنے کی سفارش کریں۔ ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا محسن سپیڈ نے ریگولر وزرائے اعلیٰ کی رفتار سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ محسن سپیڈ کا ایک نام ہے اور آپ نے کام کر کے دکھایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن