”9مئی“ ملزم گرفتار نہ کرنے پر محسن نقوی برہم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن تیز کر دیا گیا ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک غیر قانونی طور پر مقیم 15533 غیر ملکیوں کو پنجاب سے واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاو¿ن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل لائی جائے۔ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ محسن نقوی نے 9مئی کے واقعات میں ملوث بعض شرپسندوں کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی بند کی جائیں اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی روزانہ رپورٹ پیش کی جائے۔ محسن نقوی نے پنجاب بار کونسل میں بین الصوبائی بارکونسلزکے مشترکہ اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے اعلان کیے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بار کونسل سے ملحقہ پلاٹ پر عمارت کی تعمیرکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری پنجاب بار کونسل سے ملحقہ پلاٹ پر کام شروع کرنے کیلئے دن مقرر کرے، ہم چیک لیکر آئیں گے اور سنگ بنیاد رکھ دیں گے۔ پنجاب بار کونسل کی ڈسپنسری کو 10روز میں آپریشنل کرنے کا اعلان کیا اور وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل کی مشاورت سے کمیٹی کے قیام اور وکلا برادری کے لئے پولیس فوکل پرسن تعینات کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ فوکل پرسن کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ وکلا برادری کے ڈیٹا سنٹر کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مکمل تعاون کرے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہم نگران سیٹ اپ کے لئے آئے لیکن عرصہ کچھ طویل ہوگیا ہے۔ مختصر عرصے میں جو کام کرسکتے ہیں، پوری کوشش کی کہ وہ کیے جائیں، جتناوقت میسر ہے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ہم نے اپنا کام ختم کرنا ہے اور واپس گھر جانا ہے۔ میڈیا کا ایک وزیراعلیٰ ہے، خیبر پی کے اور سندھ میں وکلاءکے وزرائے اعلیٰ ہیں جو زبردست کام کررہے ہیں۔ وکلاءبرادری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میرا فرض ہے۔ یہ حکومت وکلاءفرینڈلی حکومت ہے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں وکلاءبرادری معاشرے میں بیکن ہاﺅس کا کام کرتی ہے۔ وکیل روشنی کی کرن کی طرح ہوتا ہے۔ سوسائٹی کے لیے مشعل راہ ہے لیکن وکلاءکے خلاف پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں افسوس ناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملہ میں ڈائیلاگ کا راستہ ختم نہیں کرنا چاہئے۔ قبل ازیں محسن نقوی علی الصبح بیدیاں پہنچ گئے۔ انڈرپاس کی سائیڈ روڈز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انڈر پاس کے دونوں اطراف سڑکوں کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے 10 روز میں سائیڈ روڈز کو ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...