مردان+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پرانے سیاست دان الیکٹیبلز کی تلاش میں ہیں۔ الیکشن کی جگہ اس بار بھی سلیکشن ہوئی تو نقصان عوام کا ہوگا۔ پیپلزپارٹی دائیں بائیں نہیں عوام کو دیکھتی وہ جو فیصلہ دے گی قابل قبول ہوگا۔ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔ 8فروری کو ہمارا منشور اور نعرہ کامیاب ہوگا۔ وہ مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل نیر بخاری، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، ڈویژنل صدر نوابزادہ عمر فاروق خان ہوتی، بلند ترکی، ڈپٹی صوبائی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی، عابد علی شاہ ایڈووکیٹ اور اسد کشمیری نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کنونشن سے خطاب کے لئے پنڈال پہنچے تو کارکنوں نے ان کا نعروں سے پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا دشمن 70 سالہ پرانا سیاسی نظام ہے۔ پرانے سیاست دان ماضی میں پھنسے ہو ئے ہیں انہیں پیغام ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں۔ ملکی مسائل کا حل صرف صاف اور شفاف انتخابات ہے۔ پیپلزپارٹی عوامی اور وفاق کی جماعت ہے۔ ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہوگا تو پھر ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ جو سیاستدان مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے الیکٹیبلز نہیں رہیں گے۔ یہ زمینی حقیقت ہے کہ مہنگائی لیگ میں شامل ہونے والا الیکٹیبلز نہیں رہا‘ ایک جماعت ان دنوں الیکٹیبلز کی تلاش میں ہے۔ آصف زرداری نے پختونوں کو نام اور 18 ویں ترمیم کے ذریعے پختونوں کو ان کے وسائل کا حق دیا۔ کمزور اور بے سہارا خواتین کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرائی جنہیں دنیا نے سراہا۔ 8 فروری کو پیپلز پارٹی کا منشور اور نعرہ روٹی‘ کپڑا، مکان کامیاب ہو گا کیونکہ پیپلزپارٹی ہی عوامی جماعت ہے جو عوامی طاقت سے ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔ بلاول بھٹوکی عمر فاروق کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔ گوہر انقلابی، ہمایوں خان، ساجد طوری سمیت اہم رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقاتیں
پھر سلیکشن مزید نقصان، الیکٹیبلزمہنگائی لیگ میں گئے تو سلیکٹڈ ہوجائیں گے: بلاول
Nov 18, 2023