صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی، 42 افراد ہلاک،10 لاکھ متاثر

Nov 18, 2023

موغادیشو(اے پی پی)صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی آنے سے 42 افراد ہلاک ہو گئے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صومالی ایجنسی برائے انسداد ہنگامی حالات نے کہا کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے 42 افراد ہلاک اور 10 لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔ بیلید وین بلدیہ کے ناظم اعلی ندار تباح نے بتایا ہے کہ دریائے شابیل میں طغیانی سے بہت نقصان ہوا ہے، اس کے علاوہ افگویہ ،بولو ماریر ، آو ڈ ہیگل اور متعدد شہروں میں بھی سیلابی پانی کھڑا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے امدادی کام جاری ہے ۔ دریں اثنا بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں