سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر میں8کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے بھارتی فورسز کی بھاری جمعےت نے جمعرات کو ضلع کولگام کے علاقے سمنو(Samnoo)میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی ۔ جمعہ کو بھارتی فورسز نے سمنو میں میں 8 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔ مقبوضہ کشمیر پولیس نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کولگام کے سمنو علاقے میں 8عسکرےت پسند مارے گئے بھارتی فوج نے ضلع پھر کی ناکہ بندی کر دی ہے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہے مواصلاتی رابطے منقطع کر دےے گئے ہیں۔ جبکہ جنوبی کشمیر میں حرےت پسند کشمیری نوجوان غلام نبی وانی کی اراضی قرق کر لی گئی ہے ضلع پلوامہ میں ایک حریت کارکن کی اراضی ضبط کر لی ہے۔ضلع کے علاقے چترات آریگام میں حریت کارکن اشفاق احمد وانی کے والد غلام نبی وانی کی سات کنال اور سات مرلے پر مشتمل باغات کی اراضی کو ایس آئی اے نے قبضے میں لے لیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکاروں، متعصب عدلیہ اور فرقہ پرست میڈیا کے ذریعے جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے۔