نیو یارک ٹائمز کی ایوارڈ یافتہ پوئٹری ایڈیٹر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجاً مستعفی

Nov 18, 2023

 نیو یارک (نیٹ نیوز) نیو یارک ٹائمز میگزین کی ایوارڈ یافتہ پوئٹری ایڈیٹر این بوئیر غزہ میں اسرائیلی مظالم کےخلاف احتجاجاً مستعفی ہوگئیں۔ این بوئیر نے اپنے استعفے میں لکھا ' امریکی حمایت میں غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کسی کے لیے جنگ نہیں۔اسرائیلی جنگ میں یا اس سے اسرائیل،امریکہ،یا یورپ کسی کا تحفظ نہیں،ان بہت سے یہودی لوگوں کیلئے بھی تحفظ نہیں جو ان کے نام پر لڑنے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں'۔انہوں نے لکھا جنگ کا واحد فائدہ تیل کے مفادات اور ہتھیار بنانے والوں کا منافع ہے۔دنیا، مستقبل، ہمارے دل سب کچھ اس سے چھوٹا ہے۔یہ صرف میزائلوں،زمینی حملوں کی جنگ نہیں، یہ فلسطینی عوام کی تباہی ہے،جنہوں نے کئی دہائیوں کے قبضے،جبری نقل مکانی، محرومی، محاصرہ کے دوران مزاحمت کی ہے۔

مزیدخبریں