لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو ‘ امجد کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ ‘سبزہ زار میں آفاق کے گھر سے 5لاکھ ،چوہنگ میں رضا کے گھر سے 3 لاکھ ‘ نشتر کالونی میں حماد کے گھر سے 2لاکھ ‘ زیورات، موبائل فون ودیگر سامان، جوہر ٹاو¿ن میں عبید کی فیملی سے 2 لاکھ ‘ موبائل فون، شاہدرہ میں لیاقت کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ‘ موبائل فون،بادامی باغ میں مقصود کی دکان سے ایک لاکھ ‘موبائل فون، گلبرگ میں ناصر سے ایک لاکھ‘ لیاقت آباد میں عابدہ سے 50 ہزار‘ موبائل فون، نولکھا میں وحید سے 20 ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے کاہنہ، جوہر ٹاو¿ن اور ڈیفنس سے 3 کاریں،چوہنگ سے رکشہ جبکہ موہلنوال، اچھرہ، مصری شاہ، مصطفی آباد، ہنجروال، شاہدرہ ٹاون،شیرا کوٹ،ساندہ اور کوٹ لکھپت سے9موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔