اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن میں جمعہ کو 4 اضلاع کی نئی حلقہ بندیوں پر 36 اعتراضات نمٹائے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جمعہ کو صرف ایک بینچ نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کی۔ جن اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر سماعت کی گئی ان میں ضلع شیخوپورہ کی قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات پر 18 ، حیدرآباد 8، میر پور خاص 4 اور گھوٹکی کے 6 اعتراضات نمٹائے گئے۔