لاہور+ فیروزوالہ(نامہ نگار)کوٹ لکھپت پولیس نے 9سالہ بچے عبدالرحمن سے بدفعلی کرنے والے ملزم انس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ۔ تھانہ فیروزوالا کے علاقہ ونڈالہ دیال شاہ میں فیکٹری مالک نے فیکٹری میں کام کرنے والی دوشیزہ سے زیادتی کرڈالی اور ویڈیو بنا کر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا اس کی بیٹی(ن) کو فیکٹری مالک شہزاد نے جان سے مار دینے کی دھمکی دےکر زبردستی زیادتی کی۔