نواز شریف کو بادشاہ سلامت بنانااور عمران کو نکالنا ہے تو سکرپٹ پر کام ہوتا رہےگا‘ لطیف کھوسہ

 اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا آپ نے نواز شریف کو بادشاہ سلامت بنانا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نکالنا ہے تو سکرپٹ پر کام ہوتا رہےگا،ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے،خدارا آئین پر عمل کیا جائے لوگوں کو بنیادی حقوق دیے جائیں ،علیمہ خان کا جو بیان ہے وہ خود اس کی وضاحت کر سکتی ہیں مجھے کوئی شوق نہیں،جب اپنے ملک میں انتشار پیدا کیا جائے تو بیرونی مداخلت ہوتی ہے،ساری اسلامی دنیا کو دیکھیں ان میں بھی یہی ہوا،لیبیا، افغانستان، مصر، عراق میں انتشار پیدا کیا گیا اور بیرونی مداخلت نے ملک تباہ کر دیے،ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، سبق سیکھنا چاہیے،جیل کا ٹرائل کوئی ٹرائل نہیں ہوتا یہ خفیہ ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن