حکومت پنجاب نے کھانسی کے پانچ سیرپس پر پابندی عائد کر دی،جمال ناصر

Nov 18, 2023

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے کھانسی کے پانچ سیرپس پر پابندی عائد کر دی ہے، لاہور میں تیارکردہ کھانسی کے یہ سیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کئے جاتے تھے۔ مالدیپ کی شکایت پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تحقیقات میں ان سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہو گئی،ڈریپ کی سفارش پر حکومت پنجاب نے پانچوں سیرپس کی فروخت روک دی ہے،پنجاب کے تمام میڈیکل سٹوروں سے ان سیرپس کا سٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے،سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے،ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں