لاہور(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر لاہور نے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے۔خدیجہ شاہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل خدیجہ شاہ کی چار مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا
Nov 18, 2023