لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میرج فنکشنز ایکٹ کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مختلف اضلاع میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف روزی پر 10 شادی ہال سیل کر دیئے جبکہ 3 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔ شادی ہالوں کی انتظامیہ کو 6 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔ صوبہ بھر میں انسپیکشن کے دوران 26 شادی کی تقریبات میں قانون کے خلاف ورزیاں دیکھی گئیں۔ لاہور میں 8 شادی ہال سیل کئے گئے جبکہ 2 کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ فیصل آباد میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایک شادی ہال سیل اور ایک ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ دو لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے۔ گوجرانوالہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایک شادی ہال کو سیل کیا گیا۔ بہاولپور میں 30 ہزار جبکہ چکوال، گجرات، لودھراں، منڈی بہاو¿الدین، ننکانہ، اوکاڑہ، پاک پتن اور وہاڑی میں قانون کی خلاف ورزی پر شادی ہالوں کو 50، 50 ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔
شادی ایکٹ، ون ڈش خلاف ورزی پر کریک ڈاو¿ن،10 شادی ہال سیل
Nov 18, 2023