پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں غیر قانونی قمیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے محکمہ داخلہ کے مطابق طورختم بارڈر سے گزشتہ رورز 2398 غیر قانونی مقیم افراد وطن واپس گئے واپس جانے والوں میں 547 مرد، 511 خواتین اور 1036 بچے شامل ہیں غیر قانونی مقیم 304 افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا 17 ستمبر سے اب تک دو لاکھ 18 ہزار 481 افراد واپس جا چکے ہیں ۔
طورخم بارڈر سے مزید 2398 غیر قانونی مقیم افراد کی واپسی
Nov 18, 2023