اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان جمیل احمد نے 5 سالہ سٹرٹیجک پلان ویژن 2028ءجاری کر دیا۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بنک ایکٹ میں ترمیم کے بعد یہ پہلا سٹرٹیجک پلان ہے۔ عزم اور اہداف کا حصول 5 سالہ منصوبے کا مقصد ہے۔ ایس بی بی ویژن 2028ءمیں مہنگائی کو وسط مدتی ہدف تک لانا ہے۔ اس دوران توجہ ماحول ڈیجیٹلائزیشن اور سائبر سکیورٹی پر ہو گی۔ پائیدار معاشی ترقی اور مالی استحکام ویژن 2028ءکے اہم مقاصد ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شریعت سے ہم آہنگ بینکاری پر منتقلی ویژن 2028ءکا حصہ ہے۔ پائیداری مالی شمولیت اور بائی ٹیک سٹیٹ بینک وژن ہے۔