پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ، لیجنڈ آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو نیچرل کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کرنے میں جلدی کی۔کپتان کی تبدیلی پر افسوس اور حیرت ہوئی۔ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ 2023 میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، گرین شرٹس کے لئے کپتانی سے زیادہ ٹیم پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجرڈ تھے، شاہین آفریدی کی پرفارمنس پر تشویش تھی اور فخر زمان نے جب پرفارمنس دی تو دیر ہو چکی تھی، پھر محمد نواز اور شاداب خان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی پر جس نے بھی فیصلہ کیا اس نے حقائق کو نظر انداز کیا، اس کی کپتان کی نسبت بطور کھلاڑی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بطور کپتان بیٹنگ اوسط تقریباً 50 ہے۔