اسموگ کے خاتمے کیلئے لاہور سمیت 10 اضلاع میں لگایا گیا اسمارٹ لاک ڈاؤن دوپہر 3 بجے ختم ہوگیا ہے۔ جس کے بعد مارکیٹیں، دکانیں اور دفاتر کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد مارکیٹیں اور دکانیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔ تاجر برادری کاروبار کے لیے مارکیٹوں میں پہنچ گئی۔ بڑی تعداد میں شہری بھی خریداری کےلیے بازاروں میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب آج سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سےدودن کیلئے سرکاری اور نجی سکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔ آج چھوٹی بڑی مارکیٹوں ، جم ، سینماؤں کو 3 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ نجی دفاتر بھی 3 بجے کے بعد کھل سکیں گے۔