تاجروں کے بے تاج بادشاہ کی پذیرائی

Nov 18, 2024

اظہر سلیم مجوکہ

کہتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارہ ہوتے ہیں ان کی کرشماتی شخصیت انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے اور ان کے چاہنے والے پروانوں کی صورت شمع کے گرد جمع دکھائی دیتے ہیں ملتان جنوبی پنجاب کی ایک ایسی ہی کرشماتی شخصیت خواجہ محمد شفیق کی بھی ہے جو پاکستان بھر کے تاجروں کے دلوں میں دھڑکن کی طرح دھڑکتے ہیں ان کی ایک آ واز پر لبیک کہتے ہیں ال پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین ہیں تاجروں کے حقوق کے لئے ہمیشہ آ واز اٹھاتے ہیں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیل چکے ہیں لیکن زہر ھلاھل کو کبھی قند نہیں کہا ان کی 55 سالہ خدمات کے عوض ملتان میں پاکستان بھر کے تاجروں نے ان کے لئے جس پذیرائی کا اہتمام کیا اس کی صدائے بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے بقول پروین شاکر 
کو بکو پھیل گئی بات شناسائی کی 
اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
جناب خواجہ محمد شفیق سے برسوں کی نیاز مندی اور محبت کا تعلق ہے وہ اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں اپنے نام کی طرح ایک شفیق انسان ہیں اھل علم اور ادب دوست ہیں صنعت و تجارت کے شعبے میں ان کی گرانقدر خدمات ہیں ۔
ملتان میں پاکستان بھر کے ہزاروں تاجروں کی طرف سے معروف سماجی رہنما تاجروں کے بے تاج بادشاہ جناب خواجہ محمد شفیق کی 55 سالہ خدمات کے اعتراف میں جو میلہ سجایا گیا وہ ملتان میں ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا میلہ تھا جس میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد کے علاوہ صحافیوں ادیبوں شاعروں دانشوروں کے علاوہ تاجروں کے ایک جم غفیر نے شرکت کی۔ شرکاء کے لئے پر تکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جناب خواجہ شفیق کو ان کی خدمات کے عوض شیلڈ پیش کی گئی بلوچی دستار اور سرائیکی اجرک پہنائی گئی بابائے تاجر اور شفیق باپ کا خطاب دیا گیا انہیں خراج تحسین پیش کرنے والے ہر مقرر کے لئے ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانہ تیرا والی صورت حال درپیش تھی اس خصوصی تقریب میں پاکستان بھر کے تاجروں نے اپنے پاکستان کے چیئرمین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تقریب میں جناب مخدوم جاوید ہاشمی خواجہ محمد شفیق کی اھلیہ ان کے بیٹے اور خواجہ صاحب کے ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت کی اور اس تقریب کو یادگار بنایا پاکستان بھر کی تاجر تنظیموں۔ کے نمائندوں کے علاوہ سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا انہیں ملتان کی روایتی اجرک اور بلوچی دستار بھی پیش کی گئی خواجہ صاحب چشم بینا رکھنے والے ایک شفیق اور ہمدرد انسان ہیں اس پیرانہ سالی اور بینائی کی کمی کے باوجود ان کی ہمت اور جواں مردی کی داد دینا پڑتی ہے وہ ایک اعلی پایہ کے مقرر ہیں گھنٹوں بلا تکان کسی بھی موضوع پر طبع آ زمائی کر سکتے ہیں۔ ویسٹرن فورٹ کالونی کے سرپرست کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں ان کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے بہت سی دعائیں ہیں
٭…٭…٭

مزیدخبریں