لاہور (کامرس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں ہول سیل اور پرچون سطح پر چاول اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 20روپے تک کمی ہو گی۔ دال مونگ کی قیمت میں 50روپے، دال چنا کی ہول سیل قیمت میں 5روپے جبکہ دودھ کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق چاول باسمتی سپر (نیا) ہول سیل میں 10روپے کمی سے 245، پرچون میں10روپے کمی سے250، دال چنا (باریک) ہول سیل میں 5روپے اضافے سے 325، پرچون میں بغیر کسی تبدیلی کے 330روپے فی کلو پر بر قرار‘ دال چنا (سپیشل) ہول سیل میں 5روپے کمی سے350، پرچون میں 5روپے کمی سے 355، دال مسور (موٹی) امپورٹڈ ہول سیل میں 5روپے کمی سے 255روپے، پرچون میں 5روپے کمی سے260، دال ماش (دھلی) ہوئی امپورٹڈ ہول سیل میں 15روپے کمی سے 480روپے، پرچون سطح پر 10روپے کمی سے 490، دال ماش چھلکے والی (امپورٹڈ) ہول سیل میں 15روپے کمی سے 440، پرچون میں10روپے کمی سے445، دال مونگ (چھلکے والی) ہول سیل میں 50روپے اضافے سے 335روپے، پرچون میں بھی50روپے اضافے سے 340، کالا چنا (موٹا) لوکل ہول سیل میں 5روپے کمی سے 335، پرچون میں 5روپے کمی سے340، کالا چنا (باریک) لوکل ہول سیل میں 5روپے کمی سے 315، پرچون میں 5روپے کمی سے320، سفید چنا (موٹا) امپورٹڈ ہول سیل میں 20روپے کمی سے280، پرچون میں 20روپے کمی سے 290، بیسن کی ہول سیل میں قیمت 335، پرچون میں 340 پر برقرار، دودھ 10روپے اضافے سے 170روپے، چھوٹا گوشت ہڈی والا 1600روپے جبکہ بڑا گو شت ہڈی والا 800روپے فی کلو پر برقرار رکھا گیا۔