سموگ کی شدت کم ، 35پروازیں تاخیر کا شکار ، 2،منسوخ ، لاہور کئی شہروں میں ہفتوں نعد سورج نکلا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) لاہور میں سموگ اور دھند میں گزشتہ روز کمی ہوئی جبکہ کئی دنوں بعد سورج نکلا جس سے عوام کے چہرے کھلکھلا  اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق  مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آگئی جبکہ دھند اور سموگ کے باعث 2 پروازیں منسوخ اور 35 تاخیر کا شکار رہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق فیصل آباد سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 392 اور دبئی سے سیالکوٹ کی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے618 منسوخ کر دی گئی جبکہ لاہور سے دبئی کی پرواز پی اے 411 کو اسلام آباد اتار لیا گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق استنبول سے کراچی کی 2 پروازیں ٹی کے 708 اور 709 میں 4 گھنٹے، ریاض سے لاہور کی پروازیں ایکس وائی 317 اور 318 میں7 گھنٹے، کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں 1 سے 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں 2 سے 3 گھنٹے، جدہ، دبئی، ابوظہبی، شارجہ، ریاض، دوحہ،  دمام اور ٹورنٹو سے اسلام اباد کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو کی پی آئی اے کی پرواز پی کے797 کی روانگی میں 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ دوحہ، ابوظہبی اور دبئی سے سیالکوٹ کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز ای کے 619 کی آمد میں 12 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ ائیر کوالٹی انڈیکس 601 کے ساتھ بھارتی شہر دہلی فضائی آلودگی میں پہلے نمبر‘ 247 سکور کے ساتھ لاہور دوسرے‘ 187 سکور کے ساتھ مصر کا دارالحکومت قاہرہ تیسرے نمبر پر رہا۔      دریں اثنا  ء لاہور اور ملتان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کھیل‘ نمائش‘ فیسٹول کے انعقاد پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہو گی۔ لاہور میں آتش بازی پر 31 جنوری تک پابندی لگائی گئی ہے۔ ملتان ‘ فیصل آباد ‘ گوجرانوالہ میں دفاتر میں 50 فیصد عملہ کم کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...