جنگی جنون ، 1500کلو میٹر تک مارکرنے والے میزائل تجربے کا بھارتی دعوی 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے مقامی طور پر تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارت نے اس دعوے کے ساتھ فوجی ترقی میں  سنگ میل حاصل کر لیا۔ اس کامیاب تجربے نے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کے چھوٹے گروپ میں شامل کر دیا ہے۔ یہ تجربہ ہائپر سونک ہتھیاروں کے حصول کے لیے بھارت جیسے ممالک کی عالمی کوششوں کا تسلسل ہے جب کہ چین، روس اور امریکا پہلے ہی طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل تیار کرنے والے ممالک ہیں۔ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی میزائل جسے ریاستی زیر انتظام ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور صنعتی شراکت داروں نے مل کر تیار کیا ہے، یہ میزائل مسلح افواج کے لیے ایک ہزار 500 کلو میٹر (930 میل) سے زیادہ رینج کے لیے پے لوڈ لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا فلائٹ ڈیٹا نے کامیاب ٹرمینل سمت اور انتہائی درستگی کے ساتھ اثرات کی تصدیق کی۔ اس میں کہا گیا کہ ٹیسٹ فائرنگ ہفتے کے روز ریاست اڈیشہ کے مشرقی ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کی گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں اس تجربے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے بھارت کو ایسی اہم اور جدید ٹیکنالوجیز رکھنے والے ممالک کے منتخب گروپ میں شامل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...