ایشیائی بنک کا اہم اقدام‘  پاکستان میں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج  کم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کا پاکستان میں گرین ہائوس گیس کے  اخراج میں کمی سے متعلق   اہم  اقدام سامنے آیا۔  پانی کی پیداواری صلاحیت بہتر کرنے کیلئے شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں پائلٹ سٹڈی شروع کر دی گئی۔ پاکستان میں زمین کو گیلا اور خشک کرنے کیلئے متبادل طریقہ کار کے ٹرائلز کا آغاز ہوگیا۔ شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں چاول کی فصل پر متبادل طریقہ کار کے ٹرائلز کا نفاذ کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق متبادل طریقہ کار کے چاول کی پیداوار پر اثرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، مشترکہ مطالعہ میں یونیورسٹی آف فلپائن کا انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شامل ہے۔ جرمنی کا کارلسروہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھی اس سٹڈی میں شریک ہے۔ ٹرائلز سے چاول کی فصل سے گرین ہاؤس گیس کے اخراج کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ یہ ٹرائلز ملک کی گرین ہاؤس گیس انوینٹری کی درستگی کو بڑھا دے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق ٹرائلزپاکستان میں کاربن مارکیٹ کے اقدامات کے لیے ضروری ڈیٹا فراہم کریں گے۔ ان ٹرائلز سے کسانوں میں متبادل طریقہ کار اپنانے کی حوصلہ افزائی بڑھے گی۔ پاکستا ن میں پانی کی قیمتوں کے تعین کرنے کا موثر طریقہ کار موجود نہیں۔ پانی کے بہتر استعمال کیلئے کسانوں کو متبادل طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا چاول کی عالمی پیداوار میں دنیا کے 10 پروڈیوسرز میں شمار ہوتا ہے۔ چاول کی پیداوار کے موجودہ طریقہ کار سے ماحولیات پر نمایاں خدشات موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...