قصور(نمائندہ نوائے وقت)آفتابِ طریقت و ماہتاب شریعت عالمی مبلغ اسلام مہرالملت الحاج الحافظ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی دامت برکاتہم العالیہ مرکزی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ امیر ملت علی پور سیداں شریف کی صاحبزادی صاحبہ کا شہزادہ امیر ملت جانشین حضور معین الملت نجم الملت پیر سید مظفر حسین شاہ جماعتی کے لخت جگر شہزادہ امیر ملت صاحبزادہ والا شان پیر سید علی حیدر حسین شاہ جماعتی کے ساتھ مدینہ منورہ میں نکاح مبارک کے بعد گزشتہ روز رخصتی کی تقریب کا اہتمام لاہور کے مقامی میر ج ہال میں کیا گیاجس میں خاندان امیر ملت شہزادگان امیر ملت سمیت ملک کے مختلف آستانوں کے سجادہ نشینوں اور نما ئند ہ’’ نوائے وقت‘‘ و صدر پریس کلب قصور مہر محمد شریف نے بھی شرکت کی اور نیک خواہشتات کا اظہار کیا۔