دہشتگرد قومی سالمیت کیخلاف برسر پیکار ہیں:میاں مقبول احمد

Nov 18, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنماء اور انجمن آرائیاں کے چیئرمین میاں مقبول احمد نے قلات میں چیک پوسٹ پر ہونیوالے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مٹھی بھر دہشت گرد انسانیت اور قومی سالمیت کیخلاف برسرپیکار ہے جن کو ختم کرکے ہی قوم دم لیں گی، انہوں نے اس المناک واقعہ میں 7سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے قوم سکون کی نیند سو رہی ہے۔ شہدا ء کی قربانیاں قوم کیلئے ہمیشہ باعث فخر رہے گی۔

مزیدخبریں