شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ناجائز اسلحہ کی پکڑ دھکڑ کیلئے ضلع پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے روائتی اقدامات اب تک ناکافی ثابت ہوئے ہیں جس کے باعث ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت اور استعمال بدستور جاری ہے، ذرائع کے مطابق ڈکیتی و راہزنی سمیت مخالفین کو ٹارگٹ کرنے کی وارداتوں میں ناجائز اسلحہ استعمال ہورہا ہے جبکہ اراضی و املاک پر قبضے کرنے والے گروہ بھی عموماً ناجائز اسلحہ ہی استعمال کرتے ہیں جس میں مختلف جدید ہتھیار شامل ہیں جنہیں مختلف ممالک سے سمگل یا باڑہ مارکیٹ سے ایجنٹوں کے ذریعے منگوایاجاتا ہے۔
شیخوپورہ:اسلحہ کی روک تھام کیلئے پولیس کے ناکافی انتظامات
Nov 18, 2024