اقبال کی شاعری اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کا پیغام ہے:محمد اسلم وٹو

Nov 18, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی وسابق یوسی چیئرمین ملک محمداسلم وٹو نے کہا ہے علامہ اقبال کی شاعری جھوٹ، نفرت و تقسیم کی سیاست کے خلاف مزاحمت کرنے اور وسیع تر قومی اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کا پیغام ہے، یہ علامہ اقبال ہی تھے، جنہوں نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کا ویژن دیا، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی آفاقی شاعری کے ذریعے مسلما نو ں میں نئی روح پھونکی اور فکری رہنمائی کی۔جب بھی مسلم نوجوان غفلت میں پڑیں گے، علامہ اقبال کی شاعری ان کیلئے مشعل راہ بنے گی۔

مزیدخبریں