شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمدشفیق نے کہاہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گندم کی کاشت کیلئے گائوں گائوں آگاہی مہم کے جاری ہے اب تک 3لاکھ ایکڑ کے قریب گندم کاشت ہوچکی ہے جبکہ ہمارا ٹارگٹ 5لاکھ 56ہزار ایکڑ ہے مارکیٹ میں وافر مقدار میں کھاد دستیاب ہے زیادہ سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار کیلئے محکمہ زراعت نے دلکش 2020،اکبر 209 اور 2017 بیج کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے مختلف کھاد بنانے والے اداروں سے ملکر زمینداروں اور کاشتکاروں کو زیداہ گندم کاشت کرنے کی آگاہی جاری ہے۔