شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ فنگشنل کے مرکزی نائب صدر چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا ہے ارض پاک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ہرنائی اور قلات میں دہشت گردوں کے حملے سے شہید اور زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ سنہری حروف میں لکھی جائیگی دہشت گرد پاکستان کے معاشی سیاسی نظام کے دشمن ہیں جن کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جا سکتا پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف جنگ کو پوری قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
شہید جوان دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے :بدرالزمان ورک
Nov 18, 2024