شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شیخوپورہ کا حلقہ پی پی 139واحد حلقہ ہے جس میں ضلعی سیاست کے حوالے سے نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے 5دسمبر کے بعد یہ واحد حلقہ ہوگا جس میں ایک سال کے دوران تین بار انتخابات ہوئے 8فروری کے عام انتخابات میں رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کی نشست کے ساتھ اس حلقہ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا دونوں نشستیں جیت جانے کے باعث انہوں نے صوبائی اسمبلی کی یہ نشست چھوڑ دی جس کے بعد ضمنی الیکشن کیلئے نواز لیگ نے ان کے بڑے بھائی رانا افضال حسین کو امیدوار نامزد کیا جو فتح یاب ہوئے۔