نوشہرہ ورکاں:بلال اعجاز پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری بنا دیئے گئے

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)سابق ایم این اے چوہدری بلال اعجاز پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری بنا دیئے گئے۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی منظوری سے انھیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔چوہدری بلال اعجاز کا شمار بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔پی ٹی آئی کے پانچ بڑے جلسوں کی میزبانی کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔ پارٹی کی بہترین خدمات پر مرکزی کور کمیٹی میں بطور رکن  شامل کر لیا گیا اس کے بعد انھیں نائب صدر  پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔ چوہدری بلال اعجاز ایف سی کالج لاہور کے گریجویٹ  اور شریف النفس سیاستدان ہیں جن کودو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات رہنے اور چیئرمین عشر زکوٰۃ کونسل پنجاب رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن