پیپلزپارٹی اقتدار میں آکرریلیف فراہم کریگی: ارشاد اللہ سندھو

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) خوشحال پاکستان اور بہتر مستقبل کے لیے عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک اور عوام کو خوشحال بنائے گی ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے حلقہ پی پی 65کی مختلف یونین کونسلوں جناح سٹی ،رتہ روڑ، سلیم کالونی، چھچھر والی میں پرچم لگاو مہم اور یومِ تاسیس کے سلسلے میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ رابطہ عوامی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے سینئر رہنما بائو ایوب مہر، طارق محمود،ملک شکیل الرحمان ایڈووکیٹ ،علی اصغر ورک ایڈووکیٹ،احسان علی ھاشمی ،محمد رضوان ،وقار عظیم کھوکھر و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن