گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کرپشن سے نفرت اور ترقی سے پیار کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی ملک کیلئے ناسور اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔کرپشن کے باعث ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے،ماضی میں ایک دوسرے کیسز بنانیواے مفادات کیلئے آج پردے ڈال رہے ہیں۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف، مولانا ضیا المرتضی چشتی،علامہ محمد عمر صدیقی، علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
کرپشن کے باعث ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے:سرفراز تارڑ
Nov 18, 2024