نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پر اچانک چھاپہ مارا جہاں ایم ایس اور ڈاکٹرز سمیت 60 سے زائد عملہ غیر حاضر تھا بعض ڈاکٹر کی رجسٹر پر حاضری لگی یوئی تھی مگر وہ ہسپتال میں موجود نہ تھے حاضر عملہ یونیفارم اور محکمہ کارڈز کے بغیر ڈیوٹی دے رہا تھا ہسپتال میں صفائی کی حالت انتہائی خراب تھی بیڈ شیٹ اور واش روم گندے اور واٹر کولر کے فلٹر بھی تبدیل ہونے والے تھے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے محکمانہ کارروائی کے لئے رپورٹ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ ہسپتال مسائلستان بنا ہوا ہے مستقل میڈیکل سپریٹنڈنٹ تعینات نہ یے عملہ کی غیر حاضری معمول بن چکی ہے۔ انہوں نے اپنی مصروفیات کے مطابق ٹائم ٹیبل بنا رکھے ہیں ہسپتال میں میڈیکل ریپ اور وارنٹیئر کا راج ہے دو سال سے ٹھکیدار نے مرمت کے نام پر ہسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر رکھی ہے ۔