گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قلعہ دیدار سنگھ میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا۔ ڈیری یونٹ سے 2من سکمڈ ملک پائوڈر، کریم نکالنے والی مشین ضبط، مالک رنگے ہاتھوں گرفتار ،مقدمہ درج کروادیا۔یہ کاروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیری یونٹ میں خشک دودھ کی موجودگی ،میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص حالات،کیڑے مکوڑوں اور حشرات موجود تھے ،ڈیری یونٹ سے جعلی و ملاوٹی دودھ اور کریم کو ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا،ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوے ترسیل ناکام بنا دی،پائوڈر سے دودھ تیار کرنے پر کولیکشن سنٹر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرواکر سامان ضبط کر لیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا مزید کہنا تھا کہ تیار دودھ کے نمونے مزید تجزیے کے لیے بجھوادئیے گئے ہیں۔