ملک جلائو گھیرائو اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا:خرم دستگیر خان

Nov 18, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ملک پاکستان جلا گھیرائو اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں تشدد اور جھوٹ کو فروغ دیا۔پی ٹی آئی کی اسلام آباد پر چڑھائی کی کال کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی اگر اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو اٹک پر ہی روک لیا جائیگا۔ تحریک انصاف والے سروں پر کفن کی بجائے امریکی جھنڈے باندھ کر آئیں گے۔امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والوں نے ٹرمپ کو اپنا روحانی باپ تسلیم کرلیا ہے۔تحریک انتشار کے جلسوں میں امریکی جھنڈے لہرائے جارہے ہیں۔تحریک انصاف نے عمرانی آزادی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ سے اپنی امیدیں وابستہ کرلی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے مسلم لیگی کارکنوں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیااس موقع پر مسلم لیگی رہنما مرزا نصر اللہ بیگ،میر مقصود،حسام جہانگیر بٹ ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں