کامونکی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی اور نوسر بازی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں سے محروم کردیاگیا۔تھانہ صدر کے علاقہ ماڑی روڈ پر دو ڈاکو لطیف مغل سکنہ فیض ٹاؤن سے 1800 روپے اور قیمتی موبائل چھین کر لے گئے۔ جبکہ تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں ایوری ڈبہ پر سوار جہانگیر سکنہ حافظ آباد سے دو ڈاکو دو لاکھ پچاس ہزار اور تین عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ نوسر بازی کی واردات میں مدثر راجپوت نامی دوکاندار سے اٹھارہ توڑے چاول لوڈر ڈالہ میں لیکر رقم ڈرائیور کے ہاتھ بھیجنے کا جھانسہ دیکر بعدازاں سادھوکی چاول اتار کر غائب ہوگیا۔صدر پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ نوسر بازی کی ایک اور واردات میں جی ٹی روڈ پر کار میں بیٹھی ایک بیوہ خاتون تنزیلہ بی بی کو باتوں میں لگا کر ایک لڑکا اسکا پرس ہتھیاکر رفوچکر ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق پرس میں 70 ہزار روپے تھے۔