کامونکی(نمائندہ خصوصی) دیرینہ رنجش کی بناء پر دو مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلادیا،بتایا گیا ہے کہ نصیر احمد اور علی مہر وغیرہ کے مابین دیرینہ عداوت چلی آرہی ہے۔ گزشتہ روز اسی بناء پر علی مہر نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شیش محل روڈ پر واقع نصیر کے کارخانہ کے باہر ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلادیا سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔