کامونکی:آگ کی لپیٹ میں آکر 2 نوجوان بری طرح جھلس گئے

Nov 18, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)آگ کی لپیٹ میں آکر دو نوجوان بری طرح جھلس گئے۔ گزشتہ روز خان ٹاؤن میں بیس سالہ عثمان راجپوت اور اسکا دوست سفیان آگ جلانے کیلئے لکڑیوں پہ سپرٹ ڈال رہے تھے کہ اسی اثناء میں سپرٹ والی گیلن پھٹنے سے دونوں آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئے ۔جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیاگیا جہاں عثمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں