گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اینٹی کرپشن نے جعل سازی کرکے ساڑھے 3لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنیوالے بلڈنگ انسپکٹر کو گرفتار کر لیا ۔تاج کالونی حافظ آباد کے رہائشی مبشر اقبال شہری کی جانب سے ایک رپورٹ درج کروائی گئی تھی جس میں اس نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے بلڈنگ کے نقشہ کی منظوری کے لئے بلڈنگ انسپکٹر اور اسسٹنٹ کو 3لاکھ 55ہزار روپے نقشہ فیس ادا کی تو اس نے بعد ازاں چالان کی ایک کاپی دیدی جس کی جانچ پڑتال کروائی گئی تو پتہ چلا کہ وہ بوگس تیار کی گئی ہے اور اس پر سٹیمپ بھی بینک کی نہیں ،تاہم اینٹی کرپشن کی جانب سے کی جانیوالی انکوائری میں الزام ثابت ہو گیا جس پر بلڈنگ انسپکٹر وقار عظیم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن امجد شہزاد نے بتایا کہ کرپشن کرنیوالے سرکاری آفیسرز اور ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں دیگر صورت ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔