گوجرانوالہ: 200 دکانوں کے آگے رکھی تجاوزات کا خاتمہ ایک ٹرک سامان ضبط

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید حید ر شیرازی ،ڈپٹی کمشنرنوید احمدکے حکم پراے سی سٹی اقرا مبین گو ندل اورچیف آفیسر میو نسپل کا رپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیرنگرانی نا جائز تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی گئی۔ لوہے والہ بازار،خراداں والہ بازار،بازار الماریاں سمیت دیگر مقامات پر 200کے قریب دوکانوں کے آگے رکھی تجاوزات کا خاتمہ کرکے ایک ٹرک سامان ضبط کیا جبکہ اوور چارجنگ کرنے پر نادراہ میگا سینٹر سے 2افراد کو گرفتار کر کے انہیں کیخلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔دریں اثنا شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کر نے کیلئے تشکیل دی گئی پانچ ٹیموں نے شہر بھر میں مہم کے دوران سینکڑوں آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن