مقاصد کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا:میاں طارق محمود

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)24 نومبر کو قائد عمران خان کی کال پرپورے پاکستان کی عوام آئین کی بالادستی،مہنگائی ،بے روزگاری اور جعلی حکومت کے خلاف ڈی چوک کے لئے نکلیں گے اور اپنے مقاصد کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنماء  پاکستان تحریک انصاف و سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہمارے قائد عمران خان نے احتجاج کی فائنل کال دے دی ہے اور 24 نومبر کو ملک بھرکی عوام آئین کی بالادستی مہنگائی بے روزگاری کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لئے سڑکوں پر ہوں گے اور ان کی منزل ڈی چوک ہو گی ۔انھوں نے مزید کہا کے جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے پاکستان کی عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن