شہری علاقوں سے گائے بھینسوں کا انخلا نہ ہو سکا: ایس اے حمید

Nov 18, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، کارپوریشن کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے شہری علاقوں سے گائے بھینسوں کا انخلا کبھی بھی نہ ہو سکاہے ۔اندرون شہر قائم بھینسوں کے باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے متعدد بار ڈیڈ لائن بھی دی گئیں مگر کبھی بھی عمل در آمد نہ ہو سکا جو تمام متعلقہ محکموں کی کرپشن نا اہلی اور لاپرواہی کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بھینسوں کے باڑوں نے شہر کا سیوریج نظام تباہ کر دیا ہے۔ گوالہ کالونی بنانے کے وعدے بھی کبھی وفا نہ ہو سکے، شہر کی سڑکوں پر بھینسوں کے چلنے کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی متاثر ہوجاتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن کمشنر گوجرانوالہ فوری طور پر بھینسوں کو شہر سے باہر منتقل کروائیں تاکہ شہریوں کو گندگی سے نجات مل سکے۔

مزیدخبریں